May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبے بلوچستان کی تقسیم پر امریکی مخالفت کے دعوے کی حقیقت
    پاکستان کے صوبے بلوچستان کی تقسیم پر امریکی مخالفت کے دعوے کی حقیقت

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کی تقسیم کے سلسلے میں کوئی درخواست قبول نہیں کرے گا۔

پاکستانی پریس ذرائع نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن، صوبے بلوچستان کو پاکستان سے جدا کئے جانے کے خلاف ہے اور وہ پاکستان کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان کے تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

پاکستان کے پریس ذرائع کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کا ایسی حالت میں حوالہ دیا گیا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندوں نے اپنی دو کانفرنسوں میں جو رواں ہفتے امریکہ ہی میں منعقد ہوئیں، امریکی حکومت سے حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے صوبے بلوچستان کی خودمختاری کے بارے میں ایک امریکی رکن کانگریس کے بیان پر اسلام آباد نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا صوبے بلوچستان، رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا تاہم قومی آمدنی اور اقتصادی لحاظ سے پاکستان کا سب سے غریب صوبہ شمار ہوتا ہے جبکہ علیحدگی پسند گروہوں کی جانب سے تشدد کے واقعات سے اس صوبے کی سیکورٹی کی صورت حال کافی کمزور ہو گئی ہے۔

ٹیگس