Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • طالبان نے فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

طالبان کے الاحرار گروپ نے کراچی میں فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق طالبان کے الاحرار گروپ نے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی اہلکاروں پر حملہ اس کے افراد نے کیا ہے۔ کراچی میں فوج کی ایک گاڑی پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرنےوالوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی حکام نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ دہشتگردوں کی مکمل نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

ٹیگس