مراد علی شاہ نے صوبے سندھ کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پاکسان کے صوبے سندھ کے نو منتخب وزیراعلی مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی جہاں سندھ کے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان نے نو منتخب وزیراعلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مستعفی ہونے والے وزیراعلی سید قائم علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی ، سینیئروزیر نثارکھوڑو اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی اہم ترین پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز اور چیئرمین نیب نے بھی شرکت کی۔
سید مراد علی شاہ سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی ہیں۔ اس سے قبل جمعے کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی رائے شماری کے دوران سید مراد علی شاہ کو اٹھاسی ووٹوں سے صوبے کا وزیراعلی منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوارخرم شیرزمان کو صرف تین ووٹ ملے۔
اپوزیشن کی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ فنکشنل نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔