دہشت گردوں کی نابودی تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
چترال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام تکفیریوں اور دہشت گردوں کی نابودی تک ملک بھرمیں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہوئی ہے اورعوام بھی اس جنگ میں فوج کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اورآخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لئے ضرب عضب ملک بھرمیں پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔