Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی ہیلی کاپٹر کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگا

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجا ب کی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی کوئی خبر نہیں ہے -

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے  ہیلی کاپٹر کی لوکیشن اور عملےکے حالات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں معلوم ہو سکا ہے-

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جا رہا تھا، ہیلی کاپٹرجمعرات کو صبح 8.45 منٹ پر روانہ ہوا اور دس بجے کے بعد افغانستان میں لاپتہ ہو گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے ہیلی کاپٹر کی فلائٹ کلیئرنس بھی لی گئی تھی- انھوں نے کہا کہ افغان حکومت سے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

ہیلی کاپٹرکو افغانستان اور وسط ایشائی ریاستوں سے گزرنا تھا جمعرات کو صوبہ پنجاب کی حکومت کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر اوورہالنگ کیلئے ازبکستان جاتے ہوئے افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹرمیں چھ پاکستانی اورایک روسی شہری سوار تھے۔ واقعے کے بعد یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے آگ لگا دی ہے اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ٹیگس