Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  •  پاکستانی حکام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صوبے بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے جانے تک کارروائی جاری رہے گی۔
    پاکستانی حکام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صوبے بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے جانے تک کارروائی جاری رہے گی۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں پچّیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کوئٹہ میں بعض دہشت گردانہ واقعات، گرفتار کئے جانے والے ان ہی افراد کے تعاون سے انجام پائے ہیں، تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صوبے بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے جانے تک کارروائی جاری رہے گی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز بھی پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے چھے دہشت گردوں کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس