Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت دے دی

لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت دے دی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے رائیونڈ مارچ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رائیونڈ مارچ سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے اسے روکا جائے۔ جبکہ تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لہذا تحریک انصاف کو یہ حق ملنا چاہیے۔

عدالت نے تحریک انصاف کا موقف قبول کرتے ہوئے اسے رائے ونڈ مارچ کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت نے بھی مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پی ٹی آئی کی تیس ستمبر کو احتجاجی مارچ کیلئے رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے وہ پاناما لیکس کا حساب لے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک اور جماعت اسلامی سمیت سبھی اپوزیشن جماعتوں نے رائے ونڈ مارچ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹیگس