پاکستان میں 6 دہشت گردوں کی ہلاکت
Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
-
پاکستان کی سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد، لاہور میں فوجی مراکز سمیت حساس علاقوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں اس ملک کی سیکورٹی فورس نے چھے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورس نے صوبے پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا جس میں چھے دہشت گرد ہلاک جبکہ چار دیگر فرار ہو گئے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔
پاکستان کی سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد، لاہور میں فوجی مراکز سمیت حساس علاقوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سیکورٹی فورس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ پاکستان کے حکام نے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔