Oct ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
    بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں ٹریفک کے ایک بڑے حادثے میں اسّی سے زائد افراد جان بحق و زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق شہر رحیم یارخان میں دو مسافر کوچز کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستّائیس ہو گئی ہے جن میں دونوں کوچز کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ساٹھ سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔ البتہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ رحیم یارخان کےعلاقے خانپور روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے بہاولپورجانے والی اور فیصل آباد سے صادق آباد آنے والی مسافر کوچز تیز رفتاری کے باعث ڈرائیوروں سے بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس ٹریفک حادثے میں درجنوں افراد کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس