پاکستان میں تکفیری دہشتگرد گروہ جنداللہ کے کمانڈر کی ہلاکت
Nov ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان میں تکفیری دہشتگرد گروہ جنداللہ دہشت کا کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر حب میں کل رات سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں ثاقب سے معروف جنداللہ دہشت گرد گروہ کا کمانڈر عارف ہلاک ہو گیا۔ اس دہشت گرد سرغنہ کے پاس سے بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنداللہ دہشت گرد گروہ کے کمانڈر کے القاعدہ، کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ بھی رابطے تھے۔
واضح رہے کہ جنداللہ دہشت گرد گروہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سرگرم عمل ہے جہاں یہ گروہ مختلف دہشت گردانہ واقعات میں ملوث رہا ہے۔