Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کا دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کا دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیر کی صبح شارع فیصل پر ایک مقامی ہوٹل میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شارع فیصل پر واقع ہوٹل کے کچن میں لگنے والی آگ نے ڈائننگ ہال، ریسپشن اور کانفرنس ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد کچھ افراد نے ہوٹل کی کھڑکیاں توڑ کر چھلانگ لگائی اور زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کا دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

ٹیگس