Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پناما لیکس کے معاملے میں نوازشریف کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ عدالت جلد اپنا فیصلہ سنادے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش کردہ دستاویزات اور پناما پیپرز دونوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔
عمران خان نے یہ بات زو دیکر کہی کہ اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ میں ان کا احتساب ہورہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 

ٹیگس