کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشتگرد گرفتار
Dec ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شھرگوجرانوالہ کے علاقے پیپلزکالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ دہشت گردوں میں رفیق، جاوید، فہیم اور اشرف شامل ہیں۔ وہ حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس نے دہشتگردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔