Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے بارہ فراری قومی دھارے میں شامل

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر د رخان اپنے 12ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیر ہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈ ر درخان عرف منشی بگٹی نے اپنے 12ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر فراریوں نے عہد کیا کہ اب وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کام کریں گے اور کسی بھی تخریب کاری کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے فراری، سیکیورٹی فورسز پر حملو ں اور گیس تنصیبات سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

ٹیگس