Dec ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروا‏ئی کا مطالبہ

عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج صبح کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی دہشت گرد اور مسلح گروپ موجود ہیں جن کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے دہشتگردی اور کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا گئی ہے اور قوم غریب ہو رہی ہے اور کرپٹ لوگ اپنے لئے پیسہ بنانے میں ملک کو تباہ کر دیتے ہیں ۔ اب بھی کرپشن کے بڑے بڑے مگرمچھوں کو بچایا جا رہا ہے لیکن اگر نیب کو ٹھیک کیا جائے تو یہ خود پکڑے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اوراس ون پوائنٹ ایجنڈے پر کسی بھی جماعت کےساتھ اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر جمعیت علمای اسلام کے صدرمولانا فضل الرحمان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔؟  انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا نعرہ ہے کہ رقم بڑھاﺅ نواز شریف! ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

 

ٹیگس