Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم پاکستان کو تبدیل کرنے کی ضرورت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس کونہیں وزیراعظم کوتبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔ نیب مجھے دیں 3 ماہ میں بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھائوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  آج اسلام آباد میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کاوزیراعظم عجیب ہے جسے پتا ہی نہیں کہ بچے ارب پتی ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فلیٹس کی ملکیت قبول کرنے کے بعد ثبوت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔آج ڈیڑھ گھنٹے میں پانامہ کی بات ہی نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کے وکیل وزیراعظم کی صفائی دینے میں مصروف رہے ۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے اخلاقیات کا بار بہت اونچا ہے دیگر ممالک میں وزیراعظم کیلئے صادق اورامین ہونا ضروری ہے،ملک میں صادق اور امین تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے،ڈکٹیٹرعوام کو جوابدہ نہیں ہوتاہے یہاں اربوں کی چوری ہے لیکن ہزاروں والے جیلوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

 

ٹیگس