Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • کالعدم جماعتیں اسلامی معاشرے کی منفی ترویج میں مصروف

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اور غیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوگئی اور مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفراللہ خان کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے لیکن مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے پیغام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اورمسلمانوں کو تشدد پسند ہونے کے منفی تاثر کو شدومد کے ساتھ پھیلایا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اورغیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوتی جارہی ہے، اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں اور دنیا میں اس وقت جن خطوں میں خانہ جنگی ہے وہ تمام اسلامی ممالک ہیں۔

 

ٹیگس