ملتان: طالبان کے 5 دہشتگرد گرفتار
Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
طالبان دہشتگردوں سے بھاری ت ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے ملتان کے علاقے سہو چوک میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نصراللہ خان،زارسازخان،حکیم خان، روزی خان اورروح اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد دہشتگردوں کو تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
دہشت گردملتان میں حساس مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔