کالعدم طالبان پاکستان اور لشکرجھنگوی کا اتحاد
پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکرجھنگوی کا اتحاد ” غازی آپریشن“ کے نام سے کررہا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی دہشتگرد گروہ طالبان پاکستان اور لشکرجھنگوی کا اتحاد ” غازی آپریشن“ کے نام سے کررہا ہے،لشکر جھنگوی کے ٹھکانے پنجاب میں ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ ملک بھر میں یکساں آپریشن کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔
سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پورے ملک میں یکساں آپریشن نہیں کیا جاتاتو دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے،تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی کا اتحاد ہورہا ہے اور یہ لشکر پنجاب میں ہے،اس اتحاد نے غازی کے نام سے آپریشن شروع کیا ہے،ان کے خلاف پنجاب میں کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے،اس کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے جانے کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ دہشگردی کو شکست دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ہے،تمام صوبوں میں ان کو نشانہ بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی اہمیت ختم نہیں ہوئی ہے،جس کو عزت دی جارہی ہے وہ سب سے بڑا بدعنون شخص ہے،ان کا اتنا معیار نہیں ہے کہ ان کو عالمی سطح پر ان کو عزت دی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کشمیر میں کشمیری آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں،یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔