دہشتگردوں کے خلاف پنجاب میں کارروائی کرنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i273038-دہشتگردوں_کے_خلاف_پنجاب_میں_کارروائی_کرنے_کا_مطالبہ
عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک ساتھ آپریشن ہونا چاہیے کیونکہ پنجاب میں کارروائی نہ ہونے کا ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے خلاف پنجاب میں کارروائی کرنے کا مطالبہ

عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک ساتھ آپریشن ہونا چاہیے کیونکہ پنجاب میں کارروائی نہ ہونے کا ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پردستخط کئے تھے، اس کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں پولیس کو غیر سیاسی اور فعال کرنا تھا ، ہمیں فخر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کوغیرسیاسی کردیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی ہونا تھی وہ نہیں ہوئی، پنجاب میں آپریشن نہیں ہوا جس کا ہمیں بڑا نقصان ہواہے، فاٹا میں ہم نے سب سے زیادہ کمزوری دکھائی، خیبر پختونخوا اور فاٹا کو ملانے کا منصوبہ ضرب عضب کے فورا بعد شروع ہوجانا چاہئے تھا۔

اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، ملک کے لیے انصاف اورکرپشن کے خاتمے  کے لیے آخری بال تک لڑا ہوں اور اب میں اللہ سے کامیابی کے لیے دعا گوہوں۔