Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کو سعودی عرب میں یمنی سرحدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان جنگ میں شرکت کے لیے اپنی ایک بریگیڈ فوج سعودی روانہ کرے گا۔

مڈل ایسٹ آئی، آن لائن کے مطابق ایک سعودی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پاکستانی فوجی دستوں کو جنوبی سعودی عرب میں یمن سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کیا جائےگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تین دسمبر کو اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستانی فوج بھیجنے پر اتفاق کیا تھا۔پاکستانی فوج کے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا تھا کہ جنرل باجوہ نے ریاض میں، سعودی فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحمن بن صالح البنیان کے ساتھ ملاقات میں، فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔میڈل ایسٹ آئی کے رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے فوجی سربراہوں نے، باہمی فوجی تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔تاحال پاکستانی حکام نے میڈل ایسٹ آئی کی اس رپورٹ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔دوسال قبل پاکستان کی پارلیمنٹ نے جنگ یمن  میں شرکت کی سعودی عرب کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

 

ٹیگس