سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی شمولیت کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے
پاکستان کے سابق فوجی سربراہ راحیل شریف کی جانب سے یمن کے خلاف سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد کی کمان قبول کئے جانے پر پاکستان میں احتجاجی مظاہرے شدّت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حزب اختلاف کی ایک جماعت، پاکستان تحریک انصاف نے اس سلسلے میں حکومت کے فیصلے پر اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے جلد ہی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی کوشش کی جائے گی اس لئے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پاس کر کے حکومت کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ مشرق وسطی کے موجودہ بحرانوں کے بارے میں غیر جانبدارانہ مواقف اختیار کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد عام شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا اب تک اس ملک کی تباہی و بربادی کے سوا اور کوئی نتیجہ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔