Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • لاہور خودکش دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی

لاہور کے بیدیاں روڈ پر ہونیوالے خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی  نے لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

واضح رہے کہ کل صبح لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مانانوالہ چوک پر مردم شماری ٹیم کی وین کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مردم شماری کی ٹیم فیلڈ میں جانے کے لئے تیار تھی۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس حملے میں ہلاک ہونیوالے خودکش بمبار کی تصویر پہلے ہی جاری کر دی تھی ۔

پاکستان کے صوبے پنجاب میں طالبان، داعش، جماعت الاحرار، کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے دہشت گرد گروہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں جن کے ہاتھوں اب تک پاکستان کے سیکڑوں مسلمان منجملہ شیعہ مسلمان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس