Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • شام پرامریکی حملہ کھلی جارحیت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شام پرامریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شام کے فضائی اڈے پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر امریکہ نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مابین انتشار، یہود و نصاریٰ کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تکمیل کرانے کی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ شام میں معصوم بچوں کی موت کا واویلا کرنے والے امریکہ کے اپنے ہاتھ افغانستان، عراق اور یمن میں لاکھوں بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرامریکہ نے شام کے حوالے سے یہی جارحانہ طرزعمل جاری رکھا تو یہ عالمی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتے ہیں۔

ٹیگس