Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
  • لبنان و صیہونی حکومت میں مذاکرات کی خبروں پر لبنانی عوام برہم، مظاہروں کا انعقاد

صہیونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی خبروں کے بعد بیروت میں لبنانی عوام نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان میں حکومت کی جانب سےغاصب اسرائیل کے ساتھ ممکنہ اقتصادی سمجھوتوں اور مذاکرات کی خبروں پر عوامی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ جنوبی بیروت میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے طرزِ عمل کو سازش کی طرف پہلا قدم قرار دیتے ہوئے ہر قسم کی گفت‌وگو کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے اقتصادی مذاکرات کی اطلاعات نے عوامی بےچینی میں اضافہ کیا ہے۔ مظاہرین نے زور دیا کہ حکومت کسی بھی ایسے عمل سے باز رہے جو صہیونی حکومت کے ساتھ قربت یا اس کو تسلیم کرنے پر منتج ہوجائے۔
 

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اسی تناظر میں لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے وضاحت کی کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ امن یا تعلقات برقرار کرنے کے لیے مذاکرات نہیں کر رہی۔اسی دوران، خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ میںقابض اسرائیل کے نمائندے نے بیروت میں امریکی نمائندے کی موجودگی میں لبنانی حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری پس پردہ رابطوں کے بارے میں قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

 

ٹیگس