Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • مسلم دشمن قوتیں عالم اسلام کے خلاف متحد

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی سیرت عالیہ پرعمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام کے تحفظ، اسلامی اقدار کے احیاء اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کرے اور اپنے داخلی اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے۔

 ساتویں تاجدار امامت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلام کی بقاء اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ہمارے ائمہ اہلبیت ؑ کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نےاصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور حکمرانوں کو اسلام کا چہرہ مسخ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آج بھی اسلام اور مسلمان دشمن قوتیں پوری قوت کیے ساتھ عالم اسلام کے خلاف متحد ہوکر دین اسلام کے حقائق کو بگاڑنے اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں جس کا واضح ثبوت بعض اسلامی خطوں پر ناجائز تسلط ہے جس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا دنیا بھرکے مسلمانوں اور انصاف پسند طبقوں کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگس