یوکرین کے لیے میزائلوں کی تیاری اور توسیع میں تیزی؛ پینٹاگون کا اعلان
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے ای آر اے ایم میزائلوں کی تیاری اور توسیع میں تیزی لانے کے لیے سڑسٹھ اعشاریہ تین ملین ڈالر سے زیادہ مختص کرے گا۔
سحرنیوز/دنیا: ایسے میں کہ جب واشنگٹن ایک طرف ماسکو اور کی ایف کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے ای آر اے ایم میزائلوں کی تیاری اور توسیع میں تیزی لانے کے لیے سرسٹھ اعشاریہ تین ملین ڈالر سے زیادہ مختص کرے گا۔ یوکرین جنگ کو ساڑھے تین سال سے زائد کا عرصہ گذرنے اور ماسکو اور کی ایف کے درمیان امن اور جنگ بندی کی متعدد کوششوں کے باوجود، مغربی ممالک ابھی بھی فوجی ہتھیار اور مالی امداد بھیج کر جنگ کو ہوا دے رہے ہیں، جس سے امن کے قیام کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
پینٹاگون نے کہ جو شروع سے ہی جنگ میں یوکرین کے اہم حامیوں میں سے ایک رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باوجود کہ وائٹ ہاؤس اب یوکرین کو مالی اور فوجی امداد فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، فنڈز مختص کرنے اور یوکرین کو میزائل اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔