Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم پر تحریک انصاف کے رہنما کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان علاقوں کا دورہ نہ کئے جانے کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے ایک ہی دن میں ان شہروں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے پکستان کے عوام کو سخت حالات کا سامنا ہے مگر وزیر اعظم نواز شریف کو اس قسم کے مسائل کی کوئی پرواہ ہی نہیں اور وہ غیر ملکی دورے پر ہیں۔

انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے اس قسم کی لاپرواہی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سخت حالات میں ضروری ہے کہ ملک کا وزیر اعظم اپنے ملک ہو اور حالات کا قریب سے جائزہ لے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کے وزیر اعظم سے توقعات رکھتے ہیں اور وہ اس بات کو ہرگز پسن نہیں کریں گے کہ سخت حالات میں بھی وزیر اعظم کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ و پاراچنار میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور ساڑھے تین سے سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس