تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس
Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کا سہ فریقی سربراہی اجلاس دوشنبہ سٹی میں شروع ہو گیا۔
سہ فریقی سربراہی اجلاس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف شریک ہیں۔
اجلاس میں سہ جانبہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جس میں کاسا کے نام سے موسوم بجلی کی فراہمی کا منصوبہ سرفہرست ہے۔
کاسا منصوبے کے تحت تاجکستان اور قرقیزستان سے اضافی بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد کی جائے گی۔
علاقائی سلامتی اور خاص طور سے افغانستان میں قیام امن کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔