Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • بلوچستان آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک 2 کیمپ تباہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سرچ آپریشن کر کے دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کردیئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سرچ آپریشن میں 32 کلو دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور تیار شدہ بارودی سرنگیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گشکور میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ٹیگس