Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • علاقائی ملکوں کے حوالے سے امریکہ کی خطرناک سازش

امریکہ علاقائی ملکوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کل کراچی میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک سازش کے تحت سعودی عرب کو ایران سے ہندوستان کو چین سے اور پاکستان کو افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے اور ہمیں ان سازشوں کو بروقت آشکار کرنا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کاری ضرب ہے، قومی قیادت کا مؤقف تسلی بخش ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکہ افغان پالیسی کی آڑ میں پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، ہم نے اس راہداری کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔

ٹیگس