مردہ باد امریکہ ریلی
Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان میں کل امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سالانہ 3 روزہ کنونشن کے اختتام پر لاھورکے ناصر باغ سےاسمبلی ہال تک تحفظ پاکستان و امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں امامیہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر انصر مہدی نے خطاب کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انصر مہدی نے کہا کہ وطن کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور امریکہ کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ کل 3 روزہ کنونشن کے آخری دن سابق امامیہ چیف اسکاوٹ اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی آئی ایس او پاکستان کے 48 ویں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔