Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف، توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابرکی متفرق درخواست پر بھی عمران خان کو آج جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر ایک اور درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 25 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں ،آئینی اداروں کی بالادستی پر یقین ہے۔ میرے وکیل ثقلین حیدر نے جومعافی نامہ جمع کرایا،اس کی تائید کرتا ہوں توہین عدالت کا معاملہ ماضی کا قصہ بند ٹرانزیکشن ہے۔ سارا معاملہ پارٹی فنڈنگ کیس میں دستاویزات جمع نہ کرانے سے ہوا۔ الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرائی جا چکی ہیں ۔ الیکشن کمیشن 24 اگست کو جاری شو کاز نوٹس واپس لے۔

اکبرایس بابر کے وکیل نے عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ایک اوردرخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کراچی میں 20 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور کہا الیکشن کمیشن نواز اور پیپلز پارٹی کا ہے ۔

اس نئی درخواست پر الیکشن کمیشن نے عمران خان سے آج جواب طلب کیا ہے جبکہ ان کے خلاف پہلے سے جاری توہین عدالت کیس کافیصلہ بھی آج ہی سنایاجائے گا ۔

 

ٹیگس