حافظ سعید اور لشکر طیبہ امریکہ اور یورپ کے چہیتے
Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ ماضی میں امریکہ اور یورپ کوعزیز تھے۔
نیویارک میں ہونے والی ایشیاء سوسائٹی کی تقریب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیس تیس سال پہلے یہ عناصر مغرب کے محبوب تھے، وائٹ ہاؤس میں ان کی دعوتیں کی جا رہی تھیں اور اب وہ ان کے خلاف ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ لشکر طیبہ پر پابندی ہے اور حافظ سعید نظر بند ہیں، مگر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور ہم افغانستان میں امن اور سکیورٹی کی ذمے داری نہیں لے سکتے۔
پاکستان کےوزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مؤثر بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے لیکن کئی افغان رہنما مفادات کے لیے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔