Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف ایک بار پھر سڑکوں پر

سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق 13 شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 8 اکتوبر کو بونیر 14اکتوبر کو پشاور، 15 اکتوبر کو گھوٹکی اوباڑو میں جلسہ ہوگا۔

پی ٹی آئی 28اکتوبرکو میانوالی، 29 اکتوبر منڈی بہاؤالدین اور 5نومبرکو اٹک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسوں سے عمران خان خطاب کریں گے ۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نومبرمیں جنوبی پنجاب میں لیہ، تونسہ شریف، مظفر گڑھ، خانیوال اور احمد پور شرقیہ میں بھی جلسے کریں گے جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےکہا ہے کہ حکمران فوج کو بدنام اور جمہوریت کو تباہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سےبڑے مجرم سے مجھے کمپیئر کیا جا رہا ہے، اپنی کمائی کا سارا پیسہ بینکنگ چینل سے پاکستان لایا ہوں، شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ اربوں روپیہ کیسے آیا تو ایک بھی ٹرانزکشن نہیں بتائی، میں نے 40 سال کی منی ٹریل دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیا ن لیگ اور خاقان عباسی کا یہ کام رہ گیا ہےکہ اتنے بڑے مجرم کی چوری بچائے؟ یہ آج نواز شریف کو پارٹی قائد بنا رہے ہیں، کل کسی قاتل کو بھی اجازت دے دیں گے کہ پارٹی ہیڈ بن جائے۔

 

ٹیگس