Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کی ثالثی سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی ثالثی سے جلد ہی طالبان اور افغان و امریکی حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان، پاکستان کی ثالثی سے حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔طے پایا ہے کہ عمان میں طالبان کے نمائندوں سے افغانستان، پاکستان اور امریکہ کے نمائندوں کے مذاکرات ہوں گے۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کا ملک، افغانستان میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان کے سلسلے میں پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ کابل کے ساتھ مزید تعاون کرے گا، کہا کہ حکومت افغانستان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل طالبان نے کابل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کردیا تھا۔

ٹیگس