عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام سے تعبیر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے26 اکتوبر کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت 3 ارکان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی حمایت کی جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیا تھا ۔