امریکہ ایرانو فوبیا میں مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i302157-امریکہ_ایرانو_فوبیا_میں_مبتلا
پاکستان کے اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانو فوبیا کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ ایرانو فوبیا میں مبتلا

پاکستان کے اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانو فوبیا کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے جے یو پی لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانو فوبیا کے مرض میں مبتلا ہوگیا ہے، جس کے لئے وہ اپنے غلام عرب ممالک کو اکٹھا کرکے ایران کے سیاسی اور فوجی اثرو رسوخ کو ختم کرنا چاہتا ہے مگر انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی اس لئے کہ عوام اب ہوشیار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہدف ناجائز اسرائیلی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جس میں افسوسناک بات یہ ہے کہ سعودی عرب ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

پیرمعصوم نقوی نے کہا کہ امریکہ کا ہدف امت مسلمہ کی قوت کو کمزور کرنا ہے، اس لئے مسلم ممالک کو اپنے علاقائی اور فرقہ وارانہ اختلافات ختم کرنے چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے عوام بیدار ہو چکے ہیں، جنہوں نے وہاں کے علما کی قیادت میں داعش جیسے نحوست سے نجات حاصل کی، جب داعش کے خلاف جنگ ہو رہی تھی تو سعودی عرب اوراس کے اتحادی کہاں تھے؟ عراق اور شام سے داعش کو ایران کی قوت نے مار بھگایا ہے اور یہ بھگوڑے اب افغانستان کو اپنی آماجگاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پرعمل کرنے کی بجائے، مثبت سرگرمیاں شروع کریں، فلسطین اور کشمیر کے عوام 70 سال سے آزادی کی نعمت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر عالمی سطح پر ان کی آواز کوئی نہیں سن رہا، کیا سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو یہ سب نظرنہیں آ رہا۔