Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے کی مذمت

پاکستان نے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی بھرپورمذمت کرتا ہے اور ہم غم کی اس گھڑی میں افغانستان کےعوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی افغانستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغان دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 13افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس