Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون نے پنجاب کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک آئندہ وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ لندن میں پارٹی کی اعلی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کی جنہیں بدعنوانیوں کے الزام میں وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔  
 پارٹی کے قریبی ذرائع کا  کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی نااہلی ختم  نہ ہونے کی صورت میں شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے بدعنوانیوں کے مشہور کیس پانامہ پیپرز کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کو وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف اور ان کے خلاف مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
شریف فیملی نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے سیاسی محرکات کا حامل قرار دیا ہے۔

ٹیگس