تفتان بارڈر سے پاکستانی زائرین کی آمد بحال
تفتان بارڈر سے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جمعرات سے معمول کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔
کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی کے بعد تفتان بارڈر سے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی آمد معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ایران کی وزارت خارجہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
حکومت پاکستان نے سیکورٹی معاملات کو بہانہ بنا کر پچھلے چند روز سے حسینی زائرین کی سیکڑوں بسوں کوئٹہ میں روک لیا تھا۔
جنوب مشرقی ایران کا صوبہ، سیستان و بلوچستان کربلائے معلی جانے والے زائرین کے لیے واحد زمینی گزرگاہ ہے۔
کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین ایک رات ایران کے صوبے سیسان وبلوچستان میں قیام کرتے ہیں جہاں صوبے کے عوام کی جانب سے ان کی خاطر مدارات اور مہمان نوازی کی جاتی ہے۔