Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • نوازشریف بیٹی اور داماد کے ساتھ عدالت میں

احتساب عدالت میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظورکرلی گئی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق  پاکستان کے نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین عزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ پراپرٹیزکے حوالے سے دائر نیب ریفرینسزکی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی پرمعاون وکیل کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کنفیوژن سے بچنے کے لئے مختصرحکم نہیں دیا، جس کے باعث کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

پاکستان کے نا اہل ہونے والےسابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پراحتساب عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

 

ٹیگس