Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • علامہ راجہ ناصرعباس کی عمران خان سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرعمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ آمریت کی پیداوار ہے اس لیے ان کا طرز حکومت بھی آمرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھرپور آواز اٹھائے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ قومی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معتدل اور دیانت دار قوتوں کو آگے لایا جائے۔

نواز شریف مثبت سیاست کی بجائے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان کے اسی انتقام کا ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے ذریعے انہیں اغوا کرایا ہے۔ عدالت عالیہ نے ان کی بازیابی کا حکم دے رکھا ہے لیکن پنجاب پولیس قانون و آئین کی بجائے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے احکامات کی پابند ہے۔

ٹیگس