سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان خوش
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنے حق میں آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی جہانگیرین ترین کے بارے میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران اور خان اور جہانگرین ترین کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری جبکہ جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ان کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ سے متعلق کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے خلاف یہ درخواستیں ان کی حریف جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے دائر کی تھیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی شہروں میں جشن بھی منایا ہے۔پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی عمران خان کو کرپشن کیس میں بری ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔