Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جو رپورٹ آئی ہے اس نے واضح کر دیا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ  اس سانحے کے ذمہ دار ہیں-

علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ پاناما لیکس کی طرز پر اس سانحے کے بارے میں بھی جے آئی ٹی بنائی جائے-

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے اکتیس دسمبر تک استعفے نہ دیئے تو احتجاج کریں گے- ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مطالبے کو لے کر آئین میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے-

واضح رہے کہ سترہ جون دو ہزار چودہ کو لاہور پولیس نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ٹرسٹ کے کارکنوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس واقعے میں دو خواتین بھی جاں بحق ہوئی تھیں جبکہ نوے افراد زخمی بھی ہوئے تھے-

ٹیگس