Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • مولانا جاوید اکبرساقی کے انتقال پراظہار افسوس

تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین مولانا جاوید اکبر ساقی انتقال کرگئے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین مولانا جاوید اکبر ساقی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت کے حوالے سے ان کی کافی خدمات ہیں۔

سیاسی،مذہبی اور سماجی حلقوں نے جاوید اکبر ساقی کی اچانک وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔ مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مخلص دینی کارکن سے محروم ہوگیا۔

واضح رہے کہ مولانا جاوید اکبر ساقی کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جاوید اکبر ساقی شیعہ سنی اتحاد کے لئے سرگرم رہنما تھے۔ وحدت کے فروغ کے لئے انہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

مولانا جاوید اکبر ساقی اہلسنت رہنما ہونے کے باوجود اہل تشیع میں بھی خاصے مقبول تھے۔ وہ مجالس عزاء سے بھی خطاب کیا کرتے تھے اور ہمیشہ اتحاد امت کے لئے کوشاں رہے۔

ٹیگس