Jan ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • نوازشریف بیٹی اور داماد کے ساتھ احتساب عدالت میں

پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آج سخت سکیورٹی میں تیرہویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

 نواز شریف کے خلاف 3 جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو رہی ہے۔ عدالت نے 3 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب رکھا ہے۔

پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 20، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 19 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 23 سماعتیں ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف 12، مریم نواز 14جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر16مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

ٹیگس