دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی پاکستانی آرمی چیف نے توثیق کی ہے وہ اکتالیس سیکورٹی اہلکاروں کے قتل اور تینتیس دیگر کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔
ان سبھی دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے پہلے ہی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
پاکستانی آرمی چیف نے تین دہشت گردوں کی قید کی سزا کی بھی توثیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔