نوازشریف نے بغاوت کا اعلان کردیا
Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان کے برکنار ہونے والے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے 70 سال سے چلنے والی پالیسیوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا۔
پاکستان کے شہر بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا گیا، نا اہل قرار دینے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹادیا اور کہتے ہیں کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دینا ہے۔ اس ملک میں پچھلے 70 سال میں بڑے ظلم ہوئے،پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ ملک اس وقت تک آگے نہیں جاسکتا جب تک 70 سال کے مظالم کا حساب نہ لے لیا جائے، میں ان مظالم کے خلاف بغاوت کرتا ہوں۔ ہم کسی کو ووٹ کی عزت پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ حق نہ ملے تو حق چھیننا پڑے گا۔