Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  •  شریف خاندان عدالت میں

پاکستان کے بر کنار ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورشریف خاندان کے دیگر افراد آج ایک بار پھر عدالت میں حاضر ہوئے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء آج پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور لندن فلیٹس ریفرنس سے متعلق دستاویزات پیش کریں گے اوربیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ بیان مکمل ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویزجرح کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نواز شریف سمیت ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ریفرنسز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا، نیا ریفرنس دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا، پہلے چھ ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائے گی۔

 

ٹیگس